نئی دہلی، 15/جنوری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مودی حکومت کی میک ان انڈیامہم شروع سے ہی تنازعات کے سائے میں رہی ہے۔حکومت نے ستمبر 2014میں دفاع،فوڈ پروسیسنگ سمیت 25علاقوں میں مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے مقصد سے میک ان انڈیا مہم کی شروعات کی تھی۔۔پروگرام کی کامیابی کے دعووں پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے دو ممتاز ماہرین نے اپنے جائزوں میں کہا ہے کہ اس پروگرام سے اہم علاقوں میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ سرمایہ کاری کا اندازہ گھریلو پیداوار میں نئی صلاحیت کی توسیع سے کیا جانا چاہیے نہ کہ گھریلو فنڈ کو گھما پھرا کر سرمایہ کاری کرنے کے طور پر کیا جانا چاہیے۔رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کی ترقی میں ایف ڈی آئی کی حصہ داری کے بارے میں دیئے جانے والے بیانات الجھانے والے ہو سکتے ہیں اور اس میں ان اہم پہلوؤں (نئی صلاحیت کی توسیع)کونظراندازکیاجاتاہے۔ہندوستان کو اس سلسلے میں ہدف پر مبنی ایک نقطہ نظر اپنانا چاہیے۔اس رپورٹ کو انسٹی ٹیوٹ فار اسٹڈیز ان انڈسٹریل ڈیولپمنٹ (آئی ایس آئی ڈی)کے ریٹائرڈ پروفیسر کے ایس چل پتی راؤ اور جواہر لال نہرویونیورسٹی کے پروفیسر بسواجیت دھر نے تیار کیا ہے۔اس سلسلے میں آئی ایس آئی ڈی نے ایک ریسرچ کرایا تھا۔